کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 105
صاحب استطاعت ہونے کی صورت میں دوبارہ حج فرض ہوگا۔ 4. آزادی:… غلام کاحج تو ہوجائے گا، اسے اس کا ثواب ملے گا، مگر یہ حج نفل شمار ہوگا، آ زاد ہونے کے بعد دوبارہ حج کرنا ہوگا۔ 5. استطاعت:… غریب و مسکین پر حج فرض نہیں ۔اگر کسی نے کسی مسکین کو حج کے لیے بھیج دیا تو اس کا فریضہ ادا ہو جائے گا۔ ان کے علاوہ کچھ خاص شرائط بھی ہیں ، جن میں سے: 6. راستہ کا پر امن ہونا:… اس کا شمار بھی استطاعت میں ہوتا ہے۔ اگر راستے پر خطر ہوں ،اور جان کاخطرہ ہو تو حج فرض نہیں ہوگا۔ دو شرطیں خواتین کے ساتھ خاص ہیں :