کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 104
مسئلہ :… بیلٹ،گھڑی،عینک لگانا،پرس باندھنا، آئینہ دیکھنا، چادر کو گرہ لگانا،عورت کا زیور پہننا اور مرد کا چاندی کی انگھوٹھی پہن لینا جائز ہے۔ (بخاری،فقہ السنہ: ۱/۶۶۸) مسئلہ :… پھول یا کسی بُوٹی کی خوشبو سونگھنا،دانت داڑھ نکلوانا،مرہم پٹی کروانا،ٹوٹے ہوئے ناخن کو اتار کر پھینکنا قابل ِمواخذہ نہیں ہے۔ ( فقہ السنہ ۱/۶۶۷) حج کی شروط حج کی پانچ شرطیں عام ہیں : 1. اسلام :… کافر و مشرک اور منافق کا کوئی حج نہیں ہوتا۔ 2. عقل :… پاگل و مجنون پر حج نہیں ۔ 3. بلوغ:… فرض حج کی ادائیگی کے لیے بالغ ہونا شرط ہے۔ اگر نابالغ نے حج کرلیا تو بالغ ہونے کے بعد