کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 103
اور حرم میں بھی)مارنا جائز ہے۔(متفق علیہ) مکھی،مچھر،کھٹمل،چیچڑی،چیونٹی اور جوئیں نکال کر پھینک سکتا ہے اور مار دے تو بھی کوئی حرج نہیں ،البتہ مارنے سے پھینکنا اچھا ہے۔ (فقہ السنہ ۱/۶۷۰) مسئلہ :… :ضرورت کے تحت مردمنہ ڈھانپ سکتے ہیں اوربوقت ضرورت منہ پر ماسک بھی لگایا جاسکتا ہے۔ (فقہ السنہ:۱/۶۶۶) مسئلہ :… بوقت ضرورت اگر مرد سہولت کے لیے سامان سر پر اٹھا لے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ اس سے سر کا ڈھانکنا لازم نہیں آئے گا۔ مسئلہ :… پَچھنے اور سینگی لگوانا یا فصد کروانا جائز ہے۔ سر یا جسم کے کسی حصے کو احتیاط کے ساتھ خراش سکتا ہے۔ (بخاری)