کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 102
ایک آپ کی سواری کو ہانک رہے تھے؛ اور دوسرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر اپنا کپڑا اٹھائے دھوپ سے سایہ کر رہے تھے۔‘‘ (مسلم) مسئلہ :… بوقت ِ ضرورت آنکھوں میں سُرمہ یا کوئی دوا لگانا بھی جائز ہے۔ محض زینت کے لیے سُرمہ لگانا مناسب تو نہیں لیکن اس پر کوئی فدیہ بھی نہیں۔ مسئلہ :… سمندری جانور کا شکار کرنا اور اسکا گوشت کھانا جائز ہے۔ مسئلہ :… بلا قصد وارادہ عورت کے چُھونے میں ؛ یا ضرورت کے تحت اسکی مدد کو پکڑنے یا ہاتھ لگانے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ مسئلہ :… موذی جانوروں ،سیاہ و سفید کوّے، چیل، بِچّھو، چوہے اور کاٹنے والے پاگل کتّے کو (احرام کی حالت