کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 101
سکتے ہیں ۔دورانِ غسل اگر سر یا بدن کا کوئی بال خود بخود ٹوٹ کر گر جائے تو بھی کوئی حرج نہیں ۔(فتاویٰ ابن تیمیہ: ۲۶/۱۱۶) مسئلہ:…نہانے کے لیے صابن بھی استعمال کر سکتے ہیں ،البتہ احناف کے نزدیک اُس صابن کا خوشبودار نہ ہونا ضروری ہے۔ (الفقہ علی المذاہب الاربعہ ۱/۶۵۰) مسئلہ :…چھتری،کپڑے،خیمے،درخت یا گاڑی کی چھت وغیرہ کے نیچے سائے میں بیٹھنا جائز ہے۔(فقہ السنہ: ۱/۶۶۷۔۶۶۹) حضرت ام حصین رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں :’’ہم نے حجۃ الوداع میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو جمرہ عقبہ کو کنکری مارنے کے بعد واپس ہوتے ہوئے آپ کو دیکھا کہ آپ سواری پر تھے، آپ کے ساتھ حضرت بلال رضی اللہ عنہ اور اسامہ رضی اللہ عنہ تھے،