کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 100
پڑا تو اس پر کوئی فدیہ نہیں ہوگا۔ اگر یہ شرط نہ لگائی ہو اور احرام کھولنا پڑے تو حاجی صاحب کو چاہیے کہ : ٭ اگر قربانی کا جانور اس کے ساتھ ہے تو وہیں پر اسے ذبح کرکے فقراء میں تقسیم کردے ؛ خواہ وہ جگہ حدود حرم سے باہر ہو، اور ابھی قربانی کا وقت نہ ہوا ہو۔ ٭ سر کے بال منڈوا دے یا چھوٹے کرواکر احرام کی پابندی سے آزاد ہوجائے۔ (حدیبیہ کے موقع پرایسے ہی کیا گیاتھا)۔ ٭ اگر قربانی کی طاقت نہ ہو تودس روزے رکھ لے؛ اور بال منڈوا دے۔ مباحات ِ احرام: (وہ امور جو احرام کی حالت میں جائز ہیں ): ٭ غسل کرنا خواہ جنابت کا ہویا محض ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے۔ غسل میں سر کو دونوں ہاتھوں سے مَل کر دھو