کتاب: آل رسول و اصحاب رسول رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے ثنا خواں - صفحہ 8
پہلا باب:
اہل بیت اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کون ہیں ؟
اہل بیت رضی اللہ عنہم کون ہیں ؟
اہل بیت کون ہیں ؟ اس سلسلے میں بہت سے اقوال ہیں ، جن کو اکابر علماء نے بیان کیا ہے، لیکن ان میں سے راجح قول یہ ہے کہ آل بیت بنو ہاشم ہیں ، کیونکہ ان کے لیے صدقہ اور زکوٰۃ حرام ہے [1] اس کی دلیل یہ ہے کہ امام مسلم نے حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے: ’’… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن ہمارے درمیان حما کنویں کے پاس کھڑے ہوکر تقریر کرنے لگے، یہ جگہ مکہ اور مدینہ کے درمیان ہے، چنانچہ آپ نے اللہ کی حمدو ثنا بیان کی اور وعظ و نصیحت کی، پھر فرمایا: اما بعد! اے لوگو! میں انسان ہوں ، قریب ہے کہ میرے پروردگار کا پیامبر میرے پاس آئے اور میں اس کی آواز پر لبیک کہوں ، میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں ، ان میں سے ایک اللہ کی کتاب ہے، جس میں ہدایت اور نور ہے، چنانچہ اللہ کی کتاب کو لو اور اس کو تھامو، آپ نے اللہ کی کتاب پر عمل کرنے پر ابھارا اور اس کی ترغیب دی، پھر فرمایا: اور میرے گھر والے، میں تم لوگوں کو میرے گھر والوں کے سلسلے میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں ، میں اپنے گھر والوں کے سلسلے میں اللہ کی یاد دلاتا ہوں ۔ حصین (اس حدیث کے ایک راوی) نے ان سے دریافت کیا: زید! آپ کے گھر والے کون ہیں ؟ کیا آپ کی بیویاں آپ کے اہل میں نہیں ہیں ؟ انہوں نے جواب دیا: آپ کی بیویاں آپ کے اہل میں ہیں ، لیکن آپ کے گھر والے وہ ہیں جن پر آپ کے انتقال کے بعد صدقہ حرام ہے۔ حصین نے سوال
[1] اس کی تفصیلات کے لیے دیکھیے: استحلاب ارتقاء الغرف۔ از: سخاوی: ۱۲۷۔