کتاب: آل رسول و اصحاب رسول رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کے ثنا خواں - صفحہ 40
پاکیزہ اہل بیت کی طرف سے اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں موجود بے انتہا مواد میں سے یہ چند نمونے ہیں ۔ آل رسول رضی اللہ عنہم اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات تھے، بعض مسلمانوں کے دلوں میں صحابہ رضی اللہ عنہم سے متعلق حسد و بغض کے پہاڑ کو پگھلانے کے لیے یہ کافی ہے، بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض لوگ صحابہ رضی اللہ عنہم سے بغض رکھنے کو اہل بیت کی محبت کا ذریعہ سمجھتے ہیں ، اس سلسلے میں وہ اہل بیت کی مخالفت کرتے ہیں ، جس کی دلیلیں ہم نے اصلی مراجع سے ابھی پیش کی ہیں ۔ اگر یہ مضبوط پہاڑ پگھلنے میں کامیاب ہوگیا تو امت مسلمہ مطلوبہ وحدت کو حاصل کرسکتی ہے اور اتحاد و اتفاق قائم ہوسکتا ہے۔