کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 7
ہے کہ ہم صحبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا ادراک کریں اور اس بات کو جان لیں کہ یہ مقام و مرتبہ قائم بالذات ہے، صرف اور صرف صحبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے حاصل ہے، البتہ اعمال صالحہ اور جہاد فی سبیل اللہ کے اعتبار سے ان کے مقام و مرتبے کے مراتب ہیں ، چنانچہ ان کے مراتب مندرجہ ذیل ہیں : سابقون الاولون کا مقام سب سے بڑا ہے، اور جن میں اللہ نے صحبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور قرابت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جمع کر دیا ہے (وہ آپ کے پاکیزہ اہل و عیال ہیں ، ان پر اللہ کی سلامتی ہو اور اللہ ان سب سے راضی ہو جائے) ان کو صحبت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام و مرتبے کے ساتھ قرابت کا بھی حق حاصل ہے، اور اعمال کے اعتبار سے ان کا مقام و مرتبہ مختلف ہے۔
محترم قارئین! امت مسلمہ میں انتشار اور اختلاف کے اسباب کو تلاش کرنا اور ان اسباب کا علاج کرنا شرعی طور پر ضروری ہے، میری گفتگو ایک بہت بڑے مسئلے کے سلسلے میں ہے، اس کے بڑے اثرات مرتب ہوئے ہیں ، اس نے امت کو پارہ پارہ کر دیا ہے، میں مختصراً آل بیت رضی اللہ عنہم میں سے اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور دوسرے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے درمیان آپس میں رحم دلی کے بارے میں گفتگو کروں گا، یہ صحیح ہے کہ ان کے درمیان آپس میں جنگیں ہوئی ہیں ، لیکن وہ ایک دوسرے پر رحم کرنے والے تھے، یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، چاہے کانٹ چھانٹ کرنے والے اس سے غفلت برتیں یا تجاہل عارفانہ کا مظاہرہ کریں ، یہ حقیقت روشن اور تابناک ہے اور اسی طرح روشن باقی رہے گی، جو اکثر قصہ گو افراد کے خیالات و نظریات اور من گھڑت کہانیوں اور افسانوں کی تردید کرتے رہیں گے، جن سے سیاسی مقاصد رکھنے والوں نے بہت فائدہ اٹھایا ہے، اسی طرح دشمنوں نے بھی اپنے مقاصد اور مفادات پورا کرنے اور امت مسلمہ میں اختلاف و انتشار کو ہوا دینے میں بھی ان سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اپیل! امت کی تاریخ کے بارے میں تحقیق و جستجو کرنے والوں اور اس موضوع پر تصنیف و تالیف کرنے والوں ، بلکہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کی دعوت دینے والوں سے ایک