کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 51
هُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى‎﴾(فصلت: ۴۴) ’’آپ کہہ دیجیے کہ یہ تو ایمان والوں کے لیے ہدایت و شفا ہے اور جو ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں تو (بہرا پن اور) بوجھ ہے اور یہ ان پر اندھا پن ہے۔‘‘ پس اس قرآن کے ذریعے ہدایت پاؤ اور اس کو اپنی آنکھوں کا نور بناؤ ، اللہ تمہیں اپنی مرضی کے مطابق چلنے کی توفیق عطا فرمائے گا۔ محترم بھائیو! اللہ سبحانہ و تعالیٰ سبھی مخلوقات کا حساب لے گا، کسی بھی انسان کو اس کا اختیار نہیں رہے گا، البتہ نیک لوگوں کو شفاعت کی اجازت دی جائے گی، جس کے لیے بہت سی شرطیں ہیں ، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم مولیٰ سبحانہ و تعالیٰ کے حدود سے تجاوز کرنے اور اس کے بندوں پر حکم لگانے سے باز آئیں ۔ اس سے ہمیں کوئی نقصان نہیں ہوگا کہ ہم اہل بیت اور بقیہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ساتھ محبت کریں ، بلکہ یہ قرآن کریم اور صحیح روایتوں کے مطابق ہے، پس تم اس پر غور کرو۔ اخیر میں ہم پر ضروری ہے کہ ہم پوری جدوجہد کے ساتھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے حضور یہ دعا کریں کہ ہمارے دلوں سے صحابہ کرام کی ناپسندیدگی اور فطرت کو نکال دے اور ہم کو حق دکھلا دے، ہمارے نفس اور شیطان کے خلاف ہماری مدد فرمائے، اللہ بڑا کارساز ہے اور بڑی قدرت والا ہے۔