کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 5
کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے مصنف: صالح بن عبد اللہ الدرویش پبلیشر: دار المعرفہ ترجمہ: عبد الحمید اطہر پیش لفظ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ، جس کی ہم حمد وثنا بیان کرتے ہیں اور اسی سے مدد طلب کرتے ہیں ، ہم اللہ کے حضور اپنے نفس کی برائیوں اور اپنے برے اعمال سے پناہ مانگتے ہیں ، جس کو اللہ ہدایت دے، وہی ہدایت یافتہ ہے، اور جس کو گمراہ کرے، اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں ، اما بعد! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی نوع انسانی کے سردار اور آقا ہیں ، یہ ایک شرعی حقیقت ہے، جس پر سبھی مسلمان متفق ہیں ، اس میں کسی کا بھی اختلاف نہیں ہے، یہ اتفاق اس امت کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے، اس پر اللہ ہی کی تعریف ہے اور یہ اسی کا احسان ہے۔ علم وغیرہ میں بعض ائمہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر فضیلت دینے والے بعض افراد کا کوئی اعتبار نہیں ہے [1] یہ روایتیں بہت سی کتابوں میں موجود ہیں ، جن کی بعض لوگ تاویل کرتے ہیں ، تو دوسرے بعض ان کو ضعیف قرار دیتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقام و مرتبہ واضح ہے، آپ شفاعت کبریٰ اور حوضِ کوثر کے حامل ہیں ، آپ دنیا و آخرت میں بلند مرتبے والے ہیں ، ان حقائق کا انکار کوئی بھی نہیں کرسکتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی برکتیں آپ کے رشتے دار اہل بیت اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں منتقل ہوگئی تھیں ۔ جی ہاں ! اہل بیت کا مقام بہت بڑا ہے، اس کی وضاحت کے لیے بہت سی آیتیں نازل ہوئی ہیں اور متواتر حدیثیں روایت کی گئی ہے، اس مقام و مرتبے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
[1] مجلسی نے ’’بحار الانوار‘‘ میں یہ باب قائم کیا ہے: ’’ائمہ انبیاء سے علم میں بڑے ہیں ‘‘ ج۲، ص ۸۲، اصول الکافی ج۱، ص ۲۲۷ دیکھیے۔