کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 44
رکھنے کو دین کا حصہ سمجھتے ہیں ، کیونکہ انہوں نے حضرت علی کے خلاف برائی اور جنگ برپا کی۔
نام کی حقیقت یہ ہے، چنانچہ ہر وہ شخص ناصبی ہے جو آل بیت سے بغض اور عداوت رکھتا ہو۔
محترم قارئین! امام علی اور آپ کی اولاد رضی اللہ عنہم کی تعریف کے سلسلے میں علمائے اسلام کے واضح اقوال اور صراحتیں موجود ہیں ، ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت علی، حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہم جنت میں ہیں ۔
یہاں ناصبیین کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کے موقف کو بیان کیا جارہا ہے اور ناصبیین سے اہل سنت کی براء ت کو واضح کیا جا رہا ہے، یہ بڑا ہی اہم مسئلہ ہے، کیونکہ یہ مسئلہ امت مسلمہ میں اختلاف اور انتشار کا باعث ہے، ناصبی فرقے سے فائدہ اٹھانے والے چند لوگ ہیں ، جو ایسی تقریریں کرتے ہیں اور مضامین لکھتے ہیں جن سے اختلاف بھڑکتے ہیں اور امت کے اتنشار میں ہر موقع پر اضافہ ہوتا ہے، بلکہ بے موقع فتنہ بھڑک اٹھتا ہے، اسی طرح کی ہر گفتگو سے آگ بھڑکتی ہے اور چنگاری تیز سے تیز تر ہو جاتی ہے، یہ باتیں صرف بہ صرف جھوٹ اور بہتان ہیں ۔
اس طرح کی گفتگو کرنے والا اہل سنت والجماعت کو یہ الزام دیتا ہے کہ وہ امام علی اور آپ کی اولاد رضی اللہ عنہم سے نفرت کرتے ہیں ، پھر یہ شخص جھوٹ گھڑنے میں اپنی زبان کو بے لگام چھوڑ دیتا ہے، وہ امام علی سے اہل سنت والجماعت کی دشمنی کے سلسلے میں خیالی کہانیوں اور من گھڑت افسانوں کو بیان کرتا ہے۔
اہل سنت حضرت علی کی فضیلت میں بہت سی حدیثیں نقل کرتے ہیں ، کوئی بھی حدیث کی ایسی کتاب نہیں ہے جس میں امام علی رضی اللہ عنہ کے فضائل اور مناقب کا تذکرہ نہ ہو۔
محترم قارئین! ناصبیین کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کا موقف بالکل واضح ہے، میں یہاں صرف ابن تیمیہ کا اقتباس پیش کر رہا ہوں ۔
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔ حضرت علی کو گالی دینا اور ان پر لعنت کرنا بغاوت ہے، جس کے مرتبکین کو ’’باغی گروپ‘‘ کہا جاتا ہے، جیسا کہ امام بخاری نے صحیح