کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 26
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی آپس میں سسرالی رشتے داری کے بارے میں گفتگو کی جائے تو بہت طویل ہو جائے گی۔ اہل بیت اور خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کے درمیان شادیوں کی چند مثالیں پیش کرنے پر اکتفا کرتا ہوں ۔
کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیّدنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے سیّدہ فاطمہ بنت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی دختر ام کلثوم کے ساتھ شادی کی۔
جعفر صادق کی ماں کا تذکرہ ہو چکا ہے، آپ کی دادیاں کون ہیں ؟ دونوں سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پوتیاں ہیں ۔
محترم بھائیو! شیطانی وسوسوں سے دور رہو، اور سنجیدگی کے ساتھ غور کرو اور بار بار سوچو، کیونکہ تم مسلمان ہو اور عقل کا کیا مقام و مرتبہ ہے؟ اس سے تم ناواقف نہیں ہو، غور و خوض کرنے کی ترغیب دینے والی آیتیں بہت سی ہیں ، جن کو یہاں تفصیل کے ساتھ پیش کرنے کا موقع نہیں ہے۔
اسی وجہ سے ہم پر ضروری ہے کہ ہم اپنی عقلوں کو کام میں لائیں ، تقلید چھوڑ دیں اور اس بات سے چوکنّا رہیں کہ کھلواڑ کرنے والے ہماری عقلوں سے کھلواڑ نہ کریں ، ہم انسان اور جنات شیاطین سے سمیع و علیم اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور پناہ مانگتے ہیں ۔
محب محترم! کیا آپ اس بات پر راضی ہو جائیں گے کہ آپ کے والد اور دادا کو گالی دی جائے اور یہ کہا جائے کہ آپ کی عورتوں کی سردار کی شادی طاقت کے زور پر کی گئی، باوجود یہ کہ آپ کا پورا کا پورا خاندان خود دار ہے؟
کیا تم اس پر راضی ہو جاؤ گے کہ یہ کہا جائے کہ اس شرم گاہ کو غصب کیا گیا ہے؟؟ بے انتہا سوالات کی بوچھاڑ شروع ہو جائے گی، کون سی عقل اس بکواس پر راضی ہو جائے گی اور کون سا دل اس روایت کو قبول کرے گا!! اے اللہ! تو ہم کو اپنے نیک بندوں کی محبت عطا فرما، اے اللہ! تو ہماری ان دعاؤں کو قبول فرما۔