کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 21
دوسری بحث: آل اور اصحاب رضی اللہ عنہم میں سسرالی رشتہ محترم قارئین! آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جگر کا ٹکڑا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی، دل کا سکون، اس کی شادی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس کے ساتھ کریں گے؟ کیا تم اس پر راضی ہو کہ اس کی شادی ایک فاجر و فاسق اور مجرم کے ساتھ کرو، اس کی ماں یا بھائی کے قاتل کے ساتھ نکاح کرو؟ تمہارے نزدیک سسرالی رشتے کا کیا مطلب ہے؟ مصاہرت کے لغوی معنی: ’’مصاہرۃ‘‘ صاہر کا مصدر ہے، کہا جاتا ہے: ’’صاہرۃ القوم‘‘ یعنی میں نے ان میں شادی کی۔ علامہ ازہری نے لکھا ہے: مصاہرت میں محارم مردوں اور عورتوں مثلاً ماں ، باپ اور بھائی وغیرہ کے رشتے دار شامل ہیں ، اور جو شوہر کی طرف سے اس کے قریبی محرم رشتے دار ہوں وہ بھی عورت کے سسرالی رشتے دار ہیں ۔ مرد کے سسرال اس کی بیوی کے رشتے دار ہیں اور عورت کے سسرالی اس کے شوہر کے رشتے دار ہیں ۔ خلاصۂ کلام یہ کہ عربی زبان میں مصاہرت کہتے ہیں عورت کے قریبی رشتے داروں کو اور کبھی اس کا استعمال مرد کے قریبی رشتے داروں کے لیے بھی ہوتا ہے، اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے سسرالی رشتے کو اپنی نشانیوں میں سے شمار کیا ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿ وَهُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ الْمَاءِ بَشَرًا فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَصِهْرًا ۗ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيرًا‎﴾(القرقان: ۵۴) ’’وہ ہے جس نے پانی سے انسان کو پیدا کیا، پھر اسے نسب والا اور سسرالی رشتوں والا بنایا، بلاشبہ آپ کا پروردگار (ہر چیز پر) قادر ہے۔‘‘ اس آیت کریمہ پر غور کرو اور سوچو کہ اللہ انسان کو نسب اور سسرالی رشتے کے ذریعے