کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 15
پہلی بحث:
نام کی دلالت
اسم مسمیٰ پر دلالت کرتا ہے، نام عنوان ہے جو مسمیٰ کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے، یہ عام بات ہے کہ لوگ اس پر عمل کرتے ہیں ، کوئی بھی عقل مند اسم کی اہمیت کے بارے میں شک نہیں کرتا، کیونکہ نومولود بچہ اسی سے متعارف ہوتا ہے اور اپنے بھائیوں اور دوسروں سے ممتاز ہوتا ہے، یہ اس کی اور اس کے بعد اُس کی اولاد کی نشانی اور علامت بن جاتا ہے، انسان فنا ہوجاتا ہے، لیکن اُس کا نام باقی رہتا ہے۔
’’اسم‘‘ لفظ ’’سمو‘‘ سے مشتق ہے، جس کے معنی بلندی کے ہیں ، یا یہ ’’وسم‘‘ سے مشتق ہے، جس کے معنی علامت کے ہیں ۔
یہ تمام چیزیں نومولود بچے کے نام کی اہمیت پر دلالت کرتے ہیں ۔
بچے کے لیے نام کی کیا اہمیت ہے؟ یہ کوئی پوشیدہ بات نہیں ہے، اسی سے اس کے دین اور عقل پر دلالت ہوتی ہے، کیا تم نے سنا ہے کہ نصاریٰ یا یہود اپنے بچوں کے نام محمد صلی اللہ علیہ وسلم رکھتے ہیں ؟؟
یا مسلمان اپنے بچوں کے نام لات اور عزیٰ رکھتے ہیں ؟؟ ایسے لوگ بہت ہی کم اور شاذ ہوں گے۔
نام کے ذریعے ہی بچہ اپنے باپ سے مربوط اور منسلک ہوتا ہے، باپ اور گھر والے اپنے بچوں کو اسی نام سے پکارتے ہیں ، جس کو انہوں نے منتخب کیا ہے، خاندان والوں میں نام کا کثرت سے استعمال ہوتا ہے، یہ کہاوت ہے تمہارے نام سے میں تمہارے ابا کو پہنچاتا ہوں ۔
اسلام میں نام کی اہمیت:
نام کی اہمیت کے اتنا ہی جاننا کافی ہے کہ شریعت نے ناموں پر بڑی توجہ دی ہے،