کتاب: آل رسول واصحاب رسول رضی اللہ عنہم اجمعین ایک دوسرے پر رحم کرنے والے - صفحہ 10
اور یہ مقام عطا فرمایا؟ یہ بھی اللہ تبارک و تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَكَذَٰلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا﴾‏ (البقرہ: ۱۴۳) ’’اور اسی طرح ہم نے تم کو امت وسط بنایا۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے صحابہ رضی اللہ عنہم کی تعریف و توصیف اور تذکرے میں جو آیتیں نازل فرمائی ہیں وہ بہت زیادہ ہیں ، ان بعض مواقف کے بارے میں بتایا جاچکا ہے، پھر ان کو یہاں دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اوصافِ حمیدہ: محترم بھائیو! یہ بات یاد رکھو کہ یہ منفرد اور انوکھی نسل ہے، جن کو ایسے امتیازات حاصل ہوئے، جن کا حصول دوسروں کے لیے ناممکن ہے، ان کو صحبت، جی ہاں ! صحبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا شرف و امتیاز حاصل ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تربیت کی، ان کو علم سکھایا، ان کو ادب سے آراستہ کیا، ان ہی کے ذریعے کافروں سے جہاد کیا اور یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدد و نصرت کی۔ ہم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے اوصاف حمیدہ میں سے صرف ایک صفت کے بارے میں گفتگو کریں گے، اور اس پر سیر حاصل بحث کریں گے، مختلف فرقوں اور گروپوں کے سبھی مسلمانوں کے لیے یہ ایک معلوماتی تحقیق ہوگی! کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ کون سی صفت ہے؟؟ یہ صفت ہے رحم کی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس صفت پر گفتگو کیوں کی جائے؟؟ محترم بھائیو! اس صفت کے راز کے بارے میں کیا تم نے میرے ساتھ غور کیا ہے؟ اگر آپ نے سوچا ہے تو اس صفت کے بارے میں گفتگو کرنے کے بہت سے اسباب ملیں گے، لیکن میں یہاں صرف چند اسباب کو اختصار کے ساتھ بیان کرتا ہوں ۔ پہلا سبب: … یہ صفت بڑی ہی عظیم الشان ہے اور اس میں بہت سے معانی پوشیدہ