کتاب: آفات نظر اور ان کا علاج - صفحہ 90
حصہ جو کمر کے ساتھ ملا ہوا ہوتا ہے۔اس کو بھی دھویا جائے۔وضو کی اسی کیفیت کو بعض روایات میں غسل سے بھی تعبیر کیا گیا ہے۔اس سے مکمل غسل نہیں بلکہ انہی اعضا کا دھونا مراد ہے۔ (۲)اگر وضو ممکن نہ ہویامعلوم نہیں کہ نظر کس کی لگی ہے؟ یا عائن وضو سے انکار کرد ے تو پھر دیگر ادعیہ مسنونہ سے مریض کو دم کیا جائے۔مثلاً: (۱) معوذتین یعنی آخری دو سورتوں کو تین،پانچ یا سات بار پڑھا جائے۔ (۲)مریض کے سر پر ہاتھ رکھ کر تین،پانچ یا سات بار یہ دعا پڑھے۔ (الف)’’بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ،وَاللَّہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلِّ دَآئٍ یُوْذِیْکَ،وَمِنْ کُلِّ نَفْسٍ أَوْعَیْنٍ حَاسِدٍ اللّٰہُ یَشْفِیْکَ،بِسْمِ اللّٰہِ اَرْقِیْکَ‘‘(مسلم ) (ب) ’’اَللّٰھُمَّ رَبَّ النَّاسِ،اَذْھِبِ الْبَاْسَ،وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِیْ لَا شِفَائَ اِلَّا شِفَآئُ کَ شِفَآئً لَّا یُغَادِرُ سَقَماً ‘‘(البخاری ) (ج)’’اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَا مَّۃٍ وَمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَا مَّۃٍ ‘‘(البخاری ) (۳)جس کسی کی نظر بد کا اثر ہوتا ہو اسے چاہیے کہ جب وہ کسی چیز کو دیکھے تو اس کے لئے برکت کی دعا کرے جیسا کہ اوپر حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث میں گزرا ہے۔علامہ ابن عبدا لبر فرماتے ہیں کہ اسے یوں کہنا چاہیے۔’’ تَبَارَکَ اللّٰہُ اَحْسَنُ الْخَالِقِیْنَ،اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْہِ ‘‘(شر ح الزرقانی علی الموطا) فساد نظر سے بچنے کا طریقہ آپ پڑ ھ آئے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر محرم کو دیکھنے سے منع فرمایا ہے،بلکہ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے مرد وعورت کو اپنی نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے۔ مگر عورت فطرتاً جاذب نظر اور باعث کشش ہے اس لئے اس کے فتنے سے بچنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بالخصوص نوجوانوں سے فرمایا: ’’اگر تم میں استطاعت ہو (یعنی حالات اجازت دیں )تو