کتاب: آفات نظر اور ان کا علاج - صفحہ 83
۳۔ خواب سے بیدار ہوتے ہی اپنی بائیں جانب تھوکے۔ ۴۔ وہ خواب کسی کو نہ بتلائے۔ ۵۔ خواب سے بیدار ہو تو نفل نماز پڑھے۔ (مسلم،ترمذی ) ۶۔ جس پہلو پر سو یا ہوا ہو اس کو چھوڑ دے اور کر وٹ بدل لے۔ (مسلم،فتح الباری: ج۱۲ص۳۷۰) حافظ ابن رحمہ اللہ حجر نے ذکر کیا ہے کہ بعض حضرات نے ان کے علاوہ آیۃ الکرسی پڑھنے کا بھی ذکر کیا ہے۔مگر اسکی کوئی خاص دلیل نہیں البتہ عمومی روایت سے استدال درست ہے۔ علاوہ ازیں حضرت خالد رضی اللہ عنہ بن ولیدکے بارے میں انھوں نے خواب میں ڈرنے کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :سونے سے پہلے یہ پڑھا کرو۔ ’’أَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ غَضَبِہٖ وِعِقَابِہٖ وَشَرِّ عِبَادِہٖ وَمِنْ ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأنْ یَحْضُرُوْن ‘‘ (مؤطاوغیرہ،الصحیحۃ نمبر: ۲۶۴) ’’میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ لیتا ہوں اس کے غصے سے اور اس کے عذاب سے اور اس کے بندوں کے شر سے اور شیاطین کے چوکوں سے اور اس سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہو ں (مجھے تکلیف دینے کے لئے)‘‘ نیا چاند دیکھنے پر حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نیا چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے۔ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ اَلّٰلھُمَّ أَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْأَ مْنِ وَالْإِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ وَالتَّوْفِیْقِ لِمَا یُحِبُّ رَبُّنَا وَیَرْ ضٰی،رَبُّنَا وَرَبُّکَ اللّٰہُ‘‘ (الدارمی:ج۲ص۳،۴،ابن حبان ) ’’اللہ سب سے بڑا ہے۔اے اللہ !اس چاند کو ہم پر امن وایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔اور ہمیں اپنے پسندیدہ اعمال کی توفیق