کتاب: آفات نظر اور ان کا علاج - صفحہ 8
طریقہ ذکر کیا ہے۔اور اسی ضمن میں آنکھ کے متعلق بعض دیگر مفید مباحث کا تذکرہ بھی آگیا ہے جو یقینا قارئین کے لئے دلچسپی کا باعث ہو گا۔إِنْ شَآئَ اللّٰہ ۔
میری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو شش کو قبول فرمائے اور اسے سب مسلمانوں کی اصلاح وبھلائی کا ذریعہ بنائے (آمین)
حضرات !
یہ ادارہ علوم اثریہ فیصل آبادکی پچیسویں (۲۵)پیشکش ہے علاوہ ازیں ادارہ نے ’’مسند الا مام ابی یعلی،العلل المتنا ھیۃ ‘‘ وغیرہ جیسی ضخیم اور نایاب کتابیں بھی شائع کی ہیں جو عالم اسلام میں پہلی بار منصہ شہود پر آئیں۔یہ سب فیضان ادارہ کے بانی حضرات کے خلوص اور للّٰھیت کا نتیجہ ہے۔میری ان سے مراد ہے :
٭ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد عبد اللہ رحمہ اللہ
٭ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسحاق چیمہ غفرلہ
٭ مناظراسلام حضرت مولانا محمد رفیق صاحب مدن پوری رحمہ اللہ
افسوس ادارہ بہت جلد اپنے ان محسنین سے محروم ہو گیا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلے کو ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائے (آمین)
اسی طرح ٹھوس علمی بنیادوں پر خدمت دین سر انجام دینے میں جو حضرات دامے درمے سخنے قدمے ادارہ سے وابستہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی حسنات کو بھی قبول فرمائے اور اسے ان سب کے لئے ذریعہ نجات بنائے۔
این دعا از من و از جملہ جہاں آمین باد
انتہائی ناسپاسی ہو گی اگر میں یہاں محترم حکیم محمد شریف احسن صاحب کا شکریہ ادا نہ کروں۔جنہوں نے پورے مسودہ پر عمیق نگاہ ڈالی اور اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔اسی طرح برادر عزیز رفیق ادارۃ العلوم الا ثریہ مولانا عبد الحی انصاری صاحب کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے کتاب کی تصحیح و تزیین اور اس کے پر وف پڑھنے میں بھر پور تعاون کیا۔ جزاھما اللّٰہ احسن الجزاء۔
ارشادالحق اثری عفی عنہ