کتاب: آفات نظر اور ان کا علاج - صفحہ 43
’’لوگوں کے لئے مر غوبات نفس عورتیں،اولاد،سونے چاند ی کے ڈھیر،چیدہ گھوڑے،مویشی اور زرخیز زمینیں بڑی خوش آئندبنا دی گئی ہیں ‘‘ عموماً انسان انہی کی محبت میں پھنس کر اللہ تعالیٰ اور اس کے دین سے غافل ہو جاتا ہے۔ان اشیاء میں جس چیز کا اولین طور پر ذکر ہوا وہ یہی عورت ہے۔حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِنَّ الدُّنْیَا حُلْوَۃٌ خَضِرَۃ ٌ وَ إِنَّ اللّٰہَ مُسْتَخْلِفُکُمْ فِیْھَا فَیَنْظُرَکَیْفَ تَعْمَلُوْنَ فَا تَّقُوْا الدُّنْیَا وَاتَّقُوْا النِّسَآئَ فَإنَّ أَوَّلَ فِتْنَۃِ بَنِی إِسْرَآئِیْلَ کَانَتْ فِی النِّسَآئِ‘‘(مسلم) ’’کہ دنیا بڑی میٹھی اور سر سبز وشاداب ہے اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس میں خلیفہ بنایا ہے وہ دیکھتے ہیں کہ تم عمل کیا کرتے ہو؟ دنیا اور عورتوں سے ڈرو اوربچو بنی اسرائیل میں سب سے پہلے فتنے کا سبب عورت تھی۔‘‘ اسی طرح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’أَخْوَفُ مَأَاخَافُ عَلٰی أُمَّتِیْ النِّسَآئُ وَالْخَمْرُ ‘‘ (مسند السراج،روضۃ المحبین،ذم الھوی) ’’کہ میری امت پر مجھے سب سے زیادہ جس کا ڈر ہے وہ عورت اور شراب خانہ خراب ہے ‘‘۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے اس نازک مسئلہ کے سلجھاؤ اور اس فتنے کے آگے بند باندھنے کے لئے بہت سی حفاظتی تدابیر بیان فرمائیں انہی میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اپنی آنکھوں کو غیر محرم سے نیچا رکھا جائے اور غیر محرم کی طرف دیکھنے کو ابلیس کے زہر یلے تیر سے تشبیہ دی،جس طرح زہر جسم وجان پر اثر انداز ہوتاہے اور انسان موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا ہو جاتا ہے اسی طرح جو انسان نظر بازی کے فتنے میں مبتلا ہو جاتا ہے وہ بھی بالا ٓخر ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ( اعاذنا اللّٰہ منہ) حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں دین کی حفاظت چار چیز وں ’’ لحظات،خطرات،