کتاب: آفات نظر اور ان کا علاج - صفحہ 41
جبکہ نظربازی کا مرتکب بزدل اور گناہ کی بنا پر ذلت ورسوائی اس کا مقدر بنتی ہے کیونکہ عزت اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہے نافرمانی میں نہیں۔ ۱۱۔ غض بصرسے دل میں سرور،فرحت اور ایسا انبساط پیدا ہوتا ہے جو نظربازی سے قطعا حاصل نہیں ہوتا۔ ہمیشہ اپنے دشمن کو زیر کرنے میں خوشی حاصل ہوتی ہے۔ غض بصرسے بھی نفس امارہ کو جب جھٹک دیا تو اس سے خوشی ہو گی اور اللہ تعالیٰ اپنی ا س فرمانبرداری پر یقینا ایسی کامل لذت عطا فرمائیں گے جو خواہشات کی تکمیل میں حاصل نہیں ہو سکتی۔اور یہ بات تو مسلمہ حقیقت ہے۔ ’’لذۃ العفۃ اعظم من لذۃ الذنب‘‘ عفت وپاکدامی کی لذت گناہ کی لذت سے بہت بڑی ہے۔ ’’ غض بصر‘‘کے یہ چند فوائد وثمرات ہیں جن کا صاحب بصیرت انکار نہیں کر سکتا۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اس کی پابندی کی تو فیق عطا فرمائے اورا پنی مرضیات سے نوازے (آمین)مزید تفصیل کے لئے ملا حظہ ہو۔( روضۃ المحبین ص۱۰۶ تا۱۱۵،اغاثۃ اللھفان ص ۱۵۹،۱۶۰ ج۱،مجمو ع فتاوی شیخ الا سلام ص۲۵۲ تا ۲۵۸ ج۲۱) نظر بازی کا فتنہ اور اس کے نتائج یہ دنیا بظاہر بڑی خوبصور ت نظر آتی ہے اور انسان دنیا کی اسی ظاہری سج دھج کو دیکھ کر اس کے دام ہمر نگ زمین پھنس کر رہ جاتاہے۔اور یوں وہ یاد الٰہی سے غافل اور آخرت سے بے خوف ہوجاتا ہے اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے اسے دھو کے اور فریب سے تعبیر کیا ہے اور جو چیز عموما اس غفلت کا سبب بنتی ہے اسے فتنہ یعنی آزمائش وامتحان قرار دیا ہے چنانچہ فرمایا: ﴿إِنِّمَا اَمْوَالُکُمْ وَاَوْلَا دُکُمْ فِتْنَۃٌ﴾(الانفال:۲۸) ’’بے شک تمہارے اموال اور تمہاری اولا د فتنہ ہیں ‘‘ دوسری جگہ ارشاد فرمایا: ﴿اِنَّ مِنْ اَزْوَاجِکُمْ وَاَوْلَادِکُمْ عَدُوًّ الَّکُمْ فَاحْذَرُوْھُمْ﴾(التغابن :۱۴)