کتاب: آداب دعا - صفحہ 69
(۸)… آذان و اقامت کے درمیان : ابو داؤد، ترمذی، نسائی ، ابن خزیمہ، ابن حبان اور مسند احمد میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے : ((لَا یُرَدُّ الدُّعَائُ بَیْنَ الْآذَانِ وَ الْاِقَامَۃِ، قَالُوْا:مَاذَا نَقُوْلُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي ا للّٰه عليه وسلم؟ قَالَ: سَلُوا اللّٰہَ الْعَافِیَۃَ فِی الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ)) ۔ [1] ’’ آذان و اقامت کے درمیان دعاء قبول کی جاتی ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا :اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اللہ سے کیا مانگیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت میں عافیّت کا سوال کریں ۔‘‘ جبکہ ابو داؤد میں ہے : ((اَلدُّعَائُ بَیْنَ الْآذَانِ وَ الْاِقَامَۃِ مُسْتَجَابٌ فَادْعُوْہُ))۔ [2] ’’ آذان و اقامت کے درمیان دعاء قبول کی جاتی ہے۔ لہذا دعاء مانگا کرو ‘‘ اور مستدرک حاکم کے الفاظ یہ ہیں : ((اَلدُّعَائُ مُسْتَجَابٌ بَیْنَ الْآذَانِ وَ الْاِقَامَۃِ))۔ [3] ’’ آذان و اقامت کے درمیان دعاء قبول کی جاتی ہے ۔‘‘ (۹)… لیلۃُ القدر میں : وہ اوقات اور مواقع جن میں دعائیں جلدی قبول ہوتی ہیں، اُن میں سے ہی نواں موقع لیلۃ القدر ہے ۔ اور لیلۃ القدر رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں سے ایک
[1] مسند احمد۳؍۱۹۹ بسند حسن، ا لارواء: ۲۲۴، تخریج الکلم الطیّب للشیخ الارناؤوط رقم (۷۳) ،صحیح الاذکار، ص:۵۵ ۔ [2] صحیح سنن ابی داؤد۱؍۱۰۵ ۔ [3] صحیح الجامع۱؍۶۴۱ ۔