کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 91
پھر اجرت نہیں لے سکتا،کیونکہ اس کام کی تنخواہ اسے حکومت کی طرف سے مل رہی ہے۔(اللجنة الدائمة:8129) 77۔جنبی کے نکاح کا حکم۔ صحتِ نکاح کے لیے یہ شرط نہیں کہ میاں بیوی دونوں یا ان میں سے کوئی ایک حدث سے پاک ہو۔ (اللجنة الدائمة:721) 78۔کتابیہ عورت سے مسلمان کی شادی۔ سوال۔ایک مسلمان کی شادی کتابیہ عورت کے ساتھ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کے مطابق ہوچکی ہے،بعد ازاں وہ چرچ میں پادری کے ہاتھ پر دوبارہ شادی کی مشہوری کرنا چاہتا ہے ،کیا یہ جائز ہے؟ کسی مومن کےلیے جائز نہیں کہ چرچ میں مسلمان یا کتابیہ عورت سے شادی کی مشہوری کرے،اور نہ ہی کسی پادری کے ہاتھ پر شادی کرنی جائز ہے،چاہے یہ مسنون طریقہ سے شادی کرنے کے بعد ہی ہو،کیونکہ اس میں عیسائیوں کے ساتھ ان کے شادی کے طور پرطریقوں میں مشابہت ہے،اس طرح ان کی عبادت گاہوں سرپرستی اور ان کے علاوہ عابدوں کا احترام اور عزت افزائی ہے۔ جبکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ)) [1] ’’جس نے کسی قوم کی مشابہت کی وہ اُن میں سے ہی ہے۔‘‘
[1] ۔صحيح،سنن أبي ي داؤد ،رقم الحديث (4031)