کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 89
69۔گونگے کا نکاح۔ گونگے کا نکاح ایسے اشارے سے کیا جائے جو سمجھا جائے۔کھانے، پینے اور دیگر کاموں کے لیے جس طرح اسے اشارے سے متوجہ کیا جاتا ہے، کیونکہ اس حالت میں سمجھا جانے والا اشارہ اس کے حق میں کلام کے قائم مقام ہے۔ 70۔نکاح رجسٹرارکی شادی۔ نکاح پڑھانے والا یا نکاح رجسٹرار اپنی شادی بھی کر سکتا ہے، جبکہ ارکان نکاح اور شروط نکاح پائی جائیں اور موانع بھی نہ ہوں۔(اللجنة الدائمة:1764) 71۔نکاح اور رخصتی کے مابین کتنی مدت ہو؟ نکاح اور رخصتی کے درمیان کوئی مدتِ مقررہ نہیں ہے۔(اللجنة الدائمة:10666) 72۔چرچ میں نکاح کا حکم۔ چرچ میں نکاح جائز نہیں ہے۔(اللجنة الدائمة:11967) 73۔عیسائی طریقے سے مسلمان کی شادی۔ سوال۔ کیا شادی دو مرتبہ جائز ہے؟ایک مرتبہ اسلامی طریقہ سے اور دوسری بار عیسائی طریقہ سے،تاکہ میاں بیوی دونوں خوش ہو جائیں؟ نکاح کا اسلامی طریقہ ہی کافی ہے، دوسرا طریقہ جائز نہیں ہے۔(اللجنة الدائمة:11967)