کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 88
’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اور اس سے مدد مانگتے ہیں اور اس سے بخشش طلب کرتے ہیں اور اس کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اپنے برے اعمال اور اپنے نفسوں کی شرارتوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں، جسے اللہ تعالیٰ ہدایت دیدے اسے کوئی گمراہ کرنے والا نہیں اور جسے اللہ گمراہ کردے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں،وہ وحدہ لاشریک ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں۔‘‘ پھر تین آیات پڑھنی ہیں: ((يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلا تَمُوتُنَّ إِلا و أَنْنمْ مُسْلِمُونَ)) ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو!اللہ سے ڈرو،جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے،اور تم ہرگز نہ مرو مگر اس حال میں کہ تم مسلم ہو۔‘‘ ((يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا)) ’’اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو،جس نے تمھیں ایک جان سے پیدا کیا اور اس سے اس کی بیوی پیدا کی۔‘‘ ((يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَقُولُوا قَوْلاً سَدِيدًا)) ’’اے لوگو جو ایمان لائے ہو!اللہ سے ڈرواور بالکل سیدھی بات کہو۔‘‘(اللجنة الدائمة:18200)