کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 44
5۔منگیتر کے متعلق تحقیق وجستجو۔
نکاح کےخواہشمند آدمی کو کوئی بھی جواب دینے سے قبل اس کے متعلق تحقیق کرناضروری ہے،خاص طور پر اس زمانے میں جبکہ جھگڑا اور اختلاف عروج پر ہے،سب سے پہلے اس آدمی کے دین کے متعلق پوچھا جائے،اس کی نمازوں اور چال چلن کو پرکھا جائے،پھر اس کے اخلاق،طبیعت اورخصلتوں کو جانچا جائے،اس کے بعد دوسری چیزوں کے متعلق ،جو انھیں دو کی فروع شمار کی جاتی ہیں،دریافت کرلیاجائے،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
((إذا أتاكم مَن تَرْضون دينَه وخلقَه فأَنْكِحوه))[1]
’’جب تمہارے پاس وہ شخص آئے جس کے دین اور اخلاق کو تم پسند کرتے ہوتو اس سے نکاح کردو۔‘‘
لہذا تحقیق انتہائی زیادہ ضروری ہے ،کیونکہ بہت ساری عورتیں شکایت کرتی ہیں کہ انھوں نے ایسے مردوں سے شادی کی جن کے متعلق وہ اچھا خیال رکھتی تھیں،لیکن بعد میں پتہ چلا کہ معاملہ برعکس ہے،حتیٰ کہ بعض عورتیں یہ بھی شکایت کرتی ہیں کہ ان کا خاوند وقت پر نماز ادا نہیں کرتا،اوربعض جماعت کے عدم اہتمام کی شکایت کرتی ہیں،کچھ کہتی ہیں کہ وہ عورتوں سے عشق پیچا لڑاتا ہے،جبکہ کچھ اس کے گانوں کے رسیا ہونے کی شکایت کرتی ہیں۔
تو جواب سے قبل تحقیق لازم ہے،یہاں تک کے جب وہ سمجھیں کہ ایک دن بعد جواب دیں گے تو دوتین یا دس دنوں تک تاخیر کردیں ،حتیٰ کہ انھیں تحقیق
[1] ۔حسن۔سنن الترمذي ،رقم الحديث (1085)