کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 380
اور فرمایا: ((وَاعْبُدُوا اللّٰهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَىٰ)) (النساء:36) ”اور اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ اور ماں باپ کےساتھ اچھا سلوک کرو اور قرابت والے کے ساتھ۔“ اورفرمایا: ((قُلْ تَعَالَوْا أَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَيْكُمْ ۖ أَلَّا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا ۖ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ مِنْ إِمْلاقٍ نَحْنُ نَرْزُقُكُمْ وَإِيَّاهُمْ)) (الأنعام:151) ”کہہ دے! آؤ میں پڑھوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کیا ہے،(اس نے تاکیدی حکم دیا ہے)کہ اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراؤ اور ماں باپ کےساتھ خوب احسان کرو۔اوراپنی اولاد کو مفلسی کی وجہ سے قتل نہ کرو،ہم ہی تمھیں رزق دیتے ہیں اور انھیں بھی۔“ نیز فرمایا: ((وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا ۚ)) (الأسراء:23) ”اورتیرے رب نے فیصلہ کردیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھاسلوک کرو“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ہے: ((لا يَدْخُلُ الجَنَّةَ قَاطِعٌ))[1]
[1] ۔متفق عليه۔صحيح البخاري(5984) صحيح مسلم(2556)