کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 38
جوابات جمع کیے گئے ہیں۔
2۔جوا ب سے پہلےسوال کو عنوان اور سرخی کی شکل میں درج کیا گیا ہے۔
3۔ہم نے جواب کو جوں کا توں مکمل تفصیل کے ساتھ درج کیاہے،البتہ بعض مقامات پرضرورت کے پیش نظر اختصار سے کام لیا ہے۔
4۔ہم نے تمام مسائل کو موضوع کے لحاظ سے ترتیب وار جمع کیا ہے،تاکہ کتاب سے استفادہ میں سہولت رہے۔
5۔قرآنی آیات کا نمبر اور سورت کا نام بھی ذکر کیا ہے۔
6۔احادیث کی تخریج وتحقیق کا مکمل اہتمام کیا گیا ہے۔جو احادیث صحیح بخاری ومسلم میں ہیں ان میں صرف حوالہ جات کا اہتمام کیا ہے،کیونکہ جو حدیث صحیح بخاری ومسلم میں موجود ہے اس کی صحت وثقاہت مسلمہ امر ہے،البتہ جو احادیث دیگر کتب احادیث کے حوالے سےلکھی گئی ہیں ان میں سے ہر حدیث کے شروع میں صحت وضعف کا حکم لگایا گیا ہے،جس میں زیادہ تر اعتماد محدث العصر ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیقات پر کیا گیا ہے۔
آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےاس عمل کو قبول فرمائے اور ہمارے لیے اس کتاب کو توشئہ آخرت بنائے۔آمین یا رب العالمین۔
احمد بن عبداللہ