کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 36
اس لیے یہ مجموعہ ہر مسلمان کے لیے تسلی بخش اور مفید ہیں،چاہے وہ دنیا کے کسی خطے اور کسی مسلک سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔اور اس مجموعے کی ایک امتیازی صفت یہ بھی ہے کہ اس میں صرف صحیح اور ثابت احادیث پر اعتماد کیا گیا ہے،اس ضمن میں عالم اسلام کے نامور محدث جلیل علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ کے افادات وتحقیقات سے خصوصی استفادہ کیا گیاہے۔رحمه اللّٰه رحمة واسعة۔
زیر نظر کتاب کو ہمارے فاضل بھائی مولانا محمد یاسر حفظہ اللہ نے اردو زبان میں منتقل کیا ہے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔اور آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لیے اس کتاب کو دنیوی اوراخروی فوز وفلاح کا ضامن اور جنت میں بلندی درجات کا باعث بنائے۔آمین یارب العالمین۔
والسلام
ابومیمون حافظ عابد الٰہی
مدیر
مکتبہ بیت السلام ریاض