کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 341
باپ کی وفات کے بعد پچیس دن تک اپنی ماں کے پیٹ میں زندہ رہنا ان کے لیے موجب وراثت نہیں،کیونکہ وہ مردہ حالت میں اپنی ماں سے ساقط ہوئے ہیں۔(اللجنة الدائمة:6313) 412۔مفقود الخبر کی وراثت۔ اہل علم نے ذکر کیاہے کہ مفقود الخبر دو حالتوں سے خالی نہیں ہوتا،یاتووہ ایسی حالت میں گم ہوتا ہے جس میں غالباً ہلاکت ہوتی ہے،جیساکہ لڑائی کا معرکہ،سمندر میں،جنگل میں یا ایسی ہی کوئی صورت،اس میں مذہب یہ ہے کہ چار سال تک انتظار کیاجائےگا،پھر اس کی موت کاحکم لگایا جائےگا،پھر اس حکم کی بنیادپر موت کے احکامات لاگوں ہوں گے،یا پھر وہ ایسی حالت میں گم ہوتا ہے جس میں غالباً سلامتی ہوتی ہے،جس طرح کہ اس کا اپنے شہر یاکاروبار یا ایسی ہی کسی صورتحال میں گم ہوجاناہے،اس بارےمذہب یہ ہے کہ اس کی پیدائش سے لے کر اسکی نوے سال عمر ہونے تک انتظار کیاجائے،پھر اس کے مستقل گم رہنے کی صورت میں اس کی موت کاحکم لگایا جائے اور اس پر احکامِ موت مرتب ہوں گے۔(اللجنة الدائمة:719) 413۔وہ اکٹھے ایک ہی حادثہ میں فوت ہوئے کوئی پتہ نہیں پہلے کون ہوا اوربعد میں کون؟ اگرمعاملہ ایساہی ہے جیسا کہ ذکر کیا گیاہے کہ مذکورہ حادثہ میں ہلاک ہونےوالے اکٹھے اس حادثہ کے وقت فوت ہوئے،اور کوئی پتہ نہیں کہ ان میں سے پہلے کون فوت ہوا اور بعد میں کون ؟ تو پھر کوئی بھی دوسرے کا وارث نہیں