کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 329
ولاء ثابت ہوتا ہے اسی طرح اس کی فرع (اولاد) پر بھی ولاء ثابت ہوگا، لیکن اس کی دو شرطیں ہیں: 1۔اس کے والدین میں سے کوئی بھی اصلاً آزاد نہ ہو۔ 2۔اسے کسی غلامی نے نہ چھوا ہو۔ بچہ آزادی اور غلامی میں اپنی ماں کا تابع ہوتا ہے لیکن دین میں دونوں میں سے بہتر دین والے کا پیروہوتا ہے،ولاء باپ کے تابع ایسے ہی ہوتا ہےجیسے نسب میں، اور کبھی ماں کے موالی کے لیے ہوتا ہے، اس کی ایک ہی صورت ہے کہ جب غلام آزاد عورت سے نکاح کرے، اس سے بچہ پیدا ہوتو اس عورت کی اولاد کا ولاء اس کے آقاؤں کے لیے ہوگا اور کبھی یہ باپ کے آزاد کرنےوالوں تک چلا آتا ہے۔ اس کی تین شرطیں ہیں: 1۔ ماں آزاد ہو۔ 2۔باپ حالت ولادت میں غلام ہو۔ 3۔مرنے سے قبل باپ کو آزادی کا پروانہ مل جائے۔ نسب: رشتہ داری کو کہتے ہیں، یہ اصول ،فروع اور حواشی پر مشتمل ہے: اصول: باپ، مائیں، دادے ، دادیاں اوپر تک۔ فروع: اولاد، بیٹوں کی اولاد نیچے تک۔ حواشی: بھائی اور ان کے بیٹے نیچے تک،چچے اوپر تک ، ان کے بیٹے، نیچے تک۔ (ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:20/113) 391۔وراثت میں رکاوٹیں۔ وراثت کے موانع تین ہیں: غلامی ، قتل ، دین کا مختلف ہونا۔