کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 303
نیز فرمایا: (وَعَلَى الْمَوْلُودِ لَهُ رِزْقُهُنَّ وَكِسْوَتُهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ) (البقرة:233) ”اور وہ مرد جس کابچہ ہے اس کے ذمے معروف طریقے کے مطابق ان (عورتوں) کا کھانا اور کپڑا ہے۔“ نیز فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: (كَفَى بالمَرْءِ إثْمًا أَنْ يَحْبِسَ، عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَهُ) [1] ”آدمی کایہی گناہ کافی ہے کہ وہ اس سے ہاتھ کھینچ لے جس کے رزق کا ذمہ دار ہے۔“ اورفرمایا: (مَنْ كانتْ له امرأتان فمال إلى إحداهما جاء يومَ القيامةِ وشِقُّه مائلٌ) [2] ”جس کی دو بیویاں ہوں،وہ ان میں سے ایک کی طرف مائل ہوجائے تو قیامت کے دن اس حالت میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکا ہوا ہوگا۔“
[1] ۔صحيح مسلم،رقم الحديث(40/996) [2] ۔صحيح سنن النسائي رقم الحديث (3942)