کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 293
344۔عورت کے عدت سے نکلنے کے موقع پر جانور ذبح کرنا۔ عورت کے عدت سے فارغ ہونے پر جانور ذبح کرنا اور اس کے مشروع ہونے کا عقیدہ رکھنا بے اصل وبے بنیاد ہے ایسا کرنا جائز نہیں۔فرمان ِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدٌّ)) ”جس نے ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔“ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے قرآن کریم میں عدت واجب کی ہے اور اس کے بعد ذبح کا حکم نہیں دیا،یہ ایسا نیا کام ہے جس کا حکم اللہ تعالیٰ نے دیا ہے اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے،لہذا اس کا ترک اور اس سے روکنا واجب ہے۔ (اللجنة الدائمة:15910) 345۔جہالت کی بنا پر سوگ کی ممنوعات کا ارتکاب کر بیٹھی ہے۔ مدت سوگ میں زیب وزینت سے اجتناب اور بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنا واجب ہے،اور اگر اس نے جو جہالت کی وجہ سے ان ممنوعہ چیزوں کاارتکاب کیاہے تو اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ واستغفار کرے،ہم اُمید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمادیں گے۔(اللجنة الدائمة:7422)