کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 261
منہ بولا بیٹا 294۔عورت کا چھ ماہ میں بچہ جننا۔ خاوند کے ملاپ کے چھ یا زیادہ ماہ بعد عورت بچہ پیدا کرلے تو بچہ خاوند کا ہی ہوگا،اس لیے کہ حمل کی کم از کم مدت چھ ماہ ہے۔فرمانِ باری تعالیٰ ہے: ((وَحَمْلُهُ وَفِصَالُهُ ثَلَاثُونَ شَهْرًا ۚ)) (الاحقاف:15) ”اور اس کےحمل اور اس کے دودھ چھڑانے کی مدت تیس مہینے ہے۔“ اس کے ساتھ یہ بھی فرمان ہے: ((وَفِصَالُهُ فِي عَامَيْنِ)) (لقمان:14) ”اور اس کا دودھ چھڑانا دوسال میں ہے۔“ جب دودھ پلانے میں دوسال (چوبیس مہینے،لگیں گے تو حمل کے لیے صرف چھ ماہ ہی باقی بچیں گے۔ (اللجنة الدائمة:8576) 295۔اس عورت کی اولاد جو نماز نہیں پڑھتی۔ تیری بیوی کے ترک ِنماز سے توبہ سے پہلے کی اولاد تیری ہی سمجھی جائے گی کیونکہ اس میں شبہ نکاح ہے۔ (اللجنة الدائمة:12406)