کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 258
ایلاء اور لعان 289۔بیوی سے جنسی عمل کے ترک کی قسم کھانا۔ مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ اپنی بیوی سے ترکِ وطی کی قسم کھائے،اگر اس نے ایسا کیا تو چار ماہ کی مدت مقرر کردی جائے گی،اگر وہ لوٹ آیا اور وطی کرلی تو درست اور اگر اس نے لوٹنے سے انکار کردیا تو ان دونوں کے مابین حاکم شرعی جدائی کردے گا،کیونکہ ارشادربانی ہے: ((لِّلَّذِينَ يُؤْلُونَ مِن نِّسَائِهِمْ تَرَبُّصُ أَرْبَعَةِ أَشْهُرٍ ۖ فَإِن فَاءُوا فَإِنَّ اللّٰهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ وَإِنْ عَزَمُوا الطَّلَاقَ فَإِنَّ اللّٰهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ)) (البقرة: 226۔227) ”ان لوگوں کے لیے جو اپنی عورتوں سے قسم کھالیتے ہیں، چار مہینے انتظار کرنا ہے۔پھر اگر وہ رجوع کرلیں تو بے شک اللہ بے حد بخشنے والا ،نہایت رحم والا ہے۔اوراگر طلاق کا پختہ ارادہ کرلیں تو بے شک اللہ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے۔“ (اللجنة الدائمة:10298) 290۔تین ماہ سے زیادہ عرصہ کے لیے بیوی کو چھوڑدینا۔ جس نے تین ماہ سے زیادہ عرصہ اپنی بیوی کو چھوڑا،اگرتو یہ بیوی کی