کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 245
ظہار کے حکام 273۔ظہار اور اس کاکفارہ ظہاریہ ہے کہ آدمی اپنی بیوی کو ایسی عورت سے تشبیہ دے جو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس پر حرام ہے، مثلاً وہ کہتا ہے:تو میری ماں کی پشت کی مانند ہے،یا میری بہن یا بیٹی کی پشت کی مانند ہے وغیرہ وغیرہ،یہ برائی اور جھوٹ ہے۔فرمان باری تعالیٰ ہے: ((وَإِنَّهُمْ لَيَقُولُونَ مُنْكَرًا مِنَ الْقَوْلِ وَزُورًا)) (المجادلة:2) ”اور بلاشبہ وہ یقیناً ایک بُری بات اور جھوٹ کہتے ہیں۔“ یہ حرام ہے، اگر خاوند ایسا کر بیٹھے تو فرمان باری تعالیٰ ہے: ((وَالَّذِينَ يُظَاهِرُونَ مِن نِّسَائِهِمْ ثُمَّ يَعُودُونَ لِمَا قَالُوا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مِّن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۚ ذَٰلِكُمْ تُوعَظُونَ بِهِ ۚ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ فَمَن لَّمْ يَجِدْ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ مِن قَبْلِ أَن يَتَمَاسَّا ۖ فَمَن لَّمْ يَسْتَطِعْ فَإِطْعَامُ سِتِّينَ مِسْكِينًا)) (المجادلة:3،4) ”اور وہ لوگ جو اپنی بیویوں سے ظہار کرتے ہیں، پھر اس سےرجوع کر لیتے ہیں، جو انھوں نے کہا تو ایک گردن آزاد کرنا ہے،