کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 244
گزارے گی یا کہ ایک حیض؟جس عورت نے مال دے کر خلع حاصل کر لیا ہے درست بات یہ ہے کہ اسے ایک حیض کافی ہے، ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے،جب اس نے خاوند سے خلع لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ ایک حیض عدت گزارے، اسی طرح ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں ہے۔ مقصد یہ ہے کہ خلع کرنے والی عورت اگر تین حیض عدت گزارے تو زیادہ افضل اور احتیاط والی بات ہے، اس میں علماء کا اختلاف بھی نہیں اور اگر ایک حیض عدت گزارے تو بھی اسے کافی ہے، اہل علم کے دو اقوال میں سے زیادہ صحیح یہی ہے، کیونکہ سنت سے جس کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس کا ثبوت ملتا ہے۔واللّٰه ولي التوفيق (ابن باز:مجموع الفتاويٰ والمقالات:22/177)