کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 231
254۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے اور اسے نامناسب جواب دے رہا ہوں۔ تیرا خواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینا اور غیر مناسب گفتگو کرنا قابل مواخذہ نہیں اور نہ ہی تیری بیوی کو طلاق ہو سکتی ہے، اس لیے کہ سویا ہوا مرفوع القلم ہوتا ہے، تیرےلیے مستحب یہ ہے کہ جب تو خواب میں کوئی ناپسندیدہ چیز دیکھے تو اپنی بائیں جانب تھوک، شیطان کے شر سے تین مرتبہ اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگ اس چیز کے شر سے جوتونے دیکھی، پھر اپنے دائیں پہلو پر پلٹ جا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق جس نے اس طرح کیا اسے وہ چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی جو اس نے دیکھی۔ (اللجنة الدائمة:3894) 255۔کتابیہ بیوی کو طلاق دی پھر رجوع کر لیا۔ جو طلاق تونے لکھی اور نیت سے دی وہ تیری بیوی پر واقع ہو جائے گی، اس میں کوئی شک نہیں، جبکہ طلاق تین سے کم ہو، اس سے قبل طلاق نہ دی ہو اور رجوع بھی عدت گزرنے سے پہلے پہلے کیاہو،یہ رجوع ذیل دو شرطوں کی بنا پرصحیح ہے۔ اس طلاق سے تین طلاقیں پوری نہ ہوئی ہوں، اور رجوع دورانِ عدت ہو، اگر عدت گزر جائے اور طلاق تین سے کم ہو تو تو عقدِ جدید سے شادی کر سکتا ہے۔(الفوزان:المنتقيٰ:242) 256۔ ایک مجلس کی تین طلاقیں ایک طلاق ہی شمار ہوگی۔ ایک کلمہ سے تین طلاقیں ایک طلاق ہی شمار ہو گی، علماء کے دو اقوال میں سے زیادہ صحیح یہی ہے، صحیح مسلم میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں: