کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 185
متفرق مسائل 189۔بیوی کا آدمی پر خرچ کرنا۔ سوال:ایک آدمی کوئی کام کاج نہیں کرتا،اس کی بیوی اس پر خرچ کرتی ہے، کیا یہ خاوند پر قرض تصور ہو گا؟ اگر کوئی واپسی وغیرہ کی شرط نہ ہو تو یہ عورت کی طرف سے ہبہ سمجھا جائے گا، عورت بعد ازاں اس کا مطالبہ نہیں کر سکتی، کیونکہ اس نے اپنے اختیار اور خوشی سے خرچ کیا ہے،اور اگر واپسی کی شرط عائد کی جائے تو مسلمان اپنی شرطوں کے پابند ہیں، اور عورت نے جو کچھ بھی اس کے گھر اور اولاد پر خرچ کیا ہےاس کا مطالبہ کر سکتی ہے، جب وہ آسانی سے ادائیگی کر سکتا ہو۔ (ابن جبرین:الفتاویٰ:1/30) 190۔بیوی کا شرط عائد کرنا کہ اس کا خاوند اسے شہر سے یا اس کے گھر سے باہر لے کر نہیں جائے گا۔ بیوی یا اس کے سر پرست کا خاوند پر شرط عائد کرنا کہ وہ اسے اس کے گھر یا شہر سے باہر لے کر نہیں جائے، صحیح شرط ہے، اس پر عمل کیا جائے گا۔عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ مرفوعاً بیان کرتے ہیں: