کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 136
ازدواجی تعلقات 137۔سہاگ رات میاں بیوی کادورکعت نماز بطور شکرانہ باجماعت ادا کرنا۔ مجھے سنت سے ایسی کسی دلیل کا علم نہیں کہ آدمی جب پہلی رات اپنی بیوی کے پاس جائے تو باجماعت نماز ادا کرے۔(ابن عثيمين :نور علي الدرب،ص:64) 138۔وہ دعا جو خاوند سہاگ رات مباشرت سے پہلے پڑھے۔ جب آدمی پہلی رات بیوی کے پاس جائے تو اس کے پیشانی کے بال پکڑے اور یہ دعا پڑھے: ((اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَهَا وَخَيْرَ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَمِنْ شَرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ))[1] ”اے اللہ!میں تجھ سےاس کی خیروبھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس پر تونے اسے پیدا کیا ہے،اور میں تجھ سے اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں اوراس چیز کے شر سےجس پر تونے اسے پیدا کیا ہے۔“ اور جب ہم بستر ہونے لگے تو یہ کہے:
[1] ۔حسن ۔سنن أبي داود ،رقم الحديث (2160)