کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 115
حقوقِ زوجین 115۔میاں بیوی کا ایک دوسرے پر حق۔ میاں بیوی کے باہمی حقوق اللہ تعالیٰ نے مجمل طور پر اپنے درج ذیل فرمان میں بیان کیے ہیں: ((وَعَاشِرُوهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ )) (النساء:19) ”ان کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو۔“ نیز فرمایا: ((وَلَهُنَّ مِثْلُ الَّذِي عَلَيْهِنَّ بِالْمَعْرُوفِ ۚ وَلِلرِّجَالِ عَلَيْهِنَّ دَرَجَةٌ)) ”اور معروف کے مطابق ان(عورتوں) کے لیے اسی طرح حق ہےجیسے ان کے اوپر حق ہے، اور مردوں کو ان پر ایک درجہ حاصل ہے۔“ ہر ایک کا دوسرے پر حق اسی طرح ہے جس عرف عام میں عروج ہے،زمان ومکان کے اعتبار سے عرف مختلف ہوتا رہتا ہے، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہیں جو مرد پر ہر حالت میں لازمی ہیں، اور اسی طرح کچھ چیزیں ایسی ہیں جو عورت پر ہر حالت میں ضروری ہیں،جوامورخاوندپرہرحالت میں فرض ہیں بیوی کے اخراجات جو کہ کھانے،پینے،پہننے اور رہائش کے حوالےسے ہیں،ان کا ہر حالت میں بندوبست کرنا