کتاب: 477 سوال و جواب برائے نکاح و طلاق - صفحہ 108
پر نسب یا سسرال کے لحاظ سے نص قائم کی گئی ہے،اور اصل تمام معاملات میں جواز ہے۔ (اللجنة الدائمة:8925) 104۔مسلمان لیکن پردہ نہ کرنے والی عورت سے نکاح کا حکم۔ پردہ نہ کرنے والی عورت کو نصیحت کرنا اور اس عمل بد سے ڈرانا لازمی ہے،اگر وہ مان جائے تو یہی مقصود ہے اوراگر نہ مانےتو دوسری عورتیں جو شرعی حجاب کا التزام کرتی ہیں، ان سے نکاح زیادہ مناسب اور سلامتی کا باعث ہے۔(اللجنة الدائمة:18999) 105۔نو مسلم عورت کی شادی کا حکم۔ سوال۔ایک شادی شدہ عیسائی عورت جو کہ ایک عیسائی آدمی کے نکاح میں ہے،مسلمان ہو جاتی ہے،اظہار اسلام کے بعد کسی مسلمان مرد سے شادی کرنا چاہتی ہے،اس بارے حکم شرعی کیا ہے؟ جب عورت مسلمان ہو جائے جو کہ کافر کی بیوی تھی تو پھر وہ اس کے لیے حرام ہوجاتی ہے،ان دونوں میں جدائی ڈال دی جائے گی۔اس کی عدت کے گزرنے کا خیال رکھا جائے گا،اگر وہ خاوند کے مسلمان ہونے سے قبل عدت سے فارغ ہو گئی تو اس سے جدا ہو جائے گی۔ فرمان باری تعالیٰ ہے: ((فَإِنْ عَلِمْتُمُوهُنَّ مُؤْمِنَاتٍ فَلَا تَرْجِعُوهُنَّ إِلَى الْكُفَّارِ ۖ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمْ وَلَا هُمْ يَحِلُّونَ لَهُنَّ)) (الممتحنة:10) ”پھر اگر تم جان لو کہ وہ مومن ہیں تو انھیں کفار کی طرف واپس نہ کرو،نہ یہ عورتیں ان کے لیے حلال ہیں اور نہ وہ(کافر)ان کے