سورة الاعراف - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تفسیر تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان سلفی صاحب

تفسیر سورت الآعراف نام : سورت کی آیت (46) میں قیامت کے دن مقام اعراف اہل عراف کا ذکر آیا ہے اسی مناسبت سے اس کا نام "الاعراف رکھا گیا ہے۔ زمانہ نزول : آٹھ آیتوں کے علاوہ پوری سورت مکی ہے وہ آٹھ آیتیں تک ہیں، ابو داؤد اور نسائی نے روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسے مغرب کی دورکعتوں میں پڑھا کرتے تھے۔