سورة النسآء - آیت 117

إِن يَدْعُونَ مِن دُونِهِ إِلَّا إِنَاثًا وَإِن يَدْعُونَ إِلَّا شَيْطَانًا مَّرِيدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(یہ مشرک خدا کے ساتھ کن کو شریک ٹھہراتے ہیں؟ اور کن کو پکارتے ہیں) یہ نہیں پکارتے، مگر۔۔۔۔ کو، اور یہ نہیں کارتے ہیں مگر شیطان مردود کو جس پر اللہ لعنت کرچکا ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

115۔ اس آیت کریمہ میں شرک کی انتہا درجہ کی پلیدگی، اور مشرکین کی انتہا درجہ کی خست اور حماقت بیان کی گئی ہے، کہ وہ ایسے بتوں کی پوجا کرتے ہیں جنہیں انہوں نے عورتوں کے نام دے رکھے ہیں (منات، عزی، لات اور اسی قسم کے دیگر بہت سے بت، جن کی وہ پوجا کرتے تھے ان کے نام عورتوں جیسے تھے) اور ابلیس کی عبادت کرتے ہیں، یعنی اس کی اطاعت کرتے ہیں، تو گویا اس کی عبادت کرتے ہیں۔