سورة البقرة - آیت 24

فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَن تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ ۖ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور پھر اگر تم ایسا نہ کرسکو اور حقیقت یہ ہے کہ کبھی نہ کرسکو گے، تو اس آگ کے عذاب سے ڈرو جو (لکڑی کی جگہ) انسان اور پتھر کے ایندھن سے سلگتی ہے، اور منکرین حق کے لیے تیار ہے

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

45: أُعِدَّتْ لِلْكافِرِينَĬ : یعنی جہنم کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے۔ یہ دلیل ہے اس بات کی کہ جنت و جہنم اللہ کی دو مخلوق ہیں۔ اور موجود ہیں۔ جمہور اہل سنت والجماعت کا یہی عقیدہ ہے اور بہت سی صحیح احادیث سے اس کی تائید ہوتی ہے۔