سورة البقرة - آیت 277

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ لَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جو لوگ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، اور ان کے کام بھی اچھے ہیں، نیز نماز قائم کرتے اور زکوۃ ادا کرتے ہیں، تو بلاشبہ ان کے پروردگار کے حضور ان کا اجر ہے۔ نہ تو ان کے لیے کسی طرح کا ڈر ہوسکتا ہے نہ کسی طرح کی غمگینی

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

374: ربا (سود) کی آیتوں کے درمیان اس آیت کو لانے کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ سودی کاروبار سے بچاوے کا اہم سبب ایمان باللہ اور اس کے حقوق کی ادائیگی ہے۔