سورة ھود - آیت 24

مَثَلُ الْفَرِيقَيْنِ كَالْأَعْمَىٰ وَالْأَصَمِّ وَالْبَصِيرِ وَالسَّمِيعِ ۚ هَلْ يَسْتَوِيَانِ مَثَلًا ۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان دو فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا بہرا اور ایک دکھنے سننے والا، پھر بتلاؤ کیا دونوں برابر ہوسکتے ہیں؟ کیا تم غور و فکر نہیں کرتے؟

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (24) میں اندھے اور بہرے اور آنکھ اور کان والے کی مثال دے کر بتایا جارہا ہے کہ جس طرح یہ لوگ برابر نہیں ہوسکتے ہیں، اسی طرح طالب دنیا اور طالب آخرت ہرگز برابر نہیں ہوسکتے ہیں۔