سورة یونس - آیت 62

أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یاد رکھو جو اللہ کے دوست ہیں ان کے لیے نہ تو کسی طرح کا خوف ہوگا نہ کسی طرح کی غمگینی۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(47) جب اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز مخفی نہیں ہے تو وہ اپنے دشمنوں اور دوستوں کو بھی جانتا ہے، اوپر کی آیتوں میں اس کے دشمنوں یعنی کفار و منافقین کا ذکر تفصیل سے آچکا، تو اب مندرجہ ذیل تین آیتوں میں اس کے دوستوں کا ذکر کیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ قیامت کے دن اس کے دوستوں کو نہ ماضی کا غم لاحق ہوگا اور نہ مستقبل کا کوئی خوف۔