سورة الاعراف - آیت 191

أَيُشْرِكُونَ مَا لَا يَخْلُقُ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ لوگ خدا کے ساتھ کن ہستیوں کو شریک ٹھہراے ہیں؟ ایسوں کو جو کوئی چیز پیدا نہیں کرسکتے اور خود کسی کے پیدا کیے ہوئے ہیں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(120) یہ کیسی عجیب بات ہے کہ مشرکین اللہ کو اس کا شریک بتاتے ہیں جو ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے، جیسا کہ سورۃ حج آیت (73) میں آیا ہے۔