سورة ھود - آیت 99

وَأُتْبِعُوا فِي هَٰذِهِ لَعْنَةً وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ ۚ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُودُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس دنیا میں لعنت ان کے پیچھے لگی (کہ ان کا ذکر پسندیدگی کے ساتھ نہیں کیا جاتا) اور قیامت میں بھی (کہ عذاب آخرت کے مستحق ہوئے) تو دیکھو کیا ہی برا صلہ ہے جو ان کے حصے میں آیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاُتْبِعُوْا فِیْ ہٰذِہٖ لَعْنَۃً﴾ اور اس میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی۔ یعنی اس دنیا میں﴿ وَّیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ﴾ اور قیامت کے دن بھی، یعنی اللہ تعالی، اس کے فرشتے اور تمام لوگ دنیا و آخرت میں ان پر لعنت بھیجیں گے۔ ﴿ بِئْسَ الرِّفْدُ الْمَرْفُودُ﴾ ’’بہت ہی برا ہے جو ان کو عطیہ دیا گیا‘‘ اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کا عذاب اور دنیا و آخرت کی لعنت ان کا پیچھا کرے گی۔